عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 16.01 لاکھ افراد ہلاک اور 7.1 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں اب تک 7.1 کروڑ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 15 لاکھ 94 ہزار 775 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 25.74 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے 45،370 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں 24.05 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 57،671 مریض فوت ہوچکے ہیں۔
انفیکشن کے معاملے میں برطانیہ ایک بار پھر اٹلی کو پیچھے چھوڑ گیا ہے اور 18.14 لاکھ سے زیادہ افراد اس میں متاثر ہوئے ہیں اور 63،603 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دوسری طرف اٹلی میں اب تک 18.05 لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 63،387 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں کوویڈ 19 کے بعد سے اب تک 17.80 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 15،977 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
اسپین میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 17.30 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 47،624 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
(یو این آئی)