امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) سے متاثرہ چھوٹے کاروباروں کو فروغ دینے کے لیے پے چیک پروٹیکشن پروگرام (پی پی پی) کی عارضی توسیع کو منظوری دی ہے۔
چھوٹے کاروباروں کو قرض دینے سے متعلق بل کو اس سے قبل سینیٹ نے منظور کیا، جبکہ کانگریس (پارلیمنٹ) کے ایوان زیریں (ہاؤس آف ری پریزینٹیٹیو) میں بدھ کو ووٹنگ ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: فنڈز جمع کرنے میں جوبائیڈن ۔ ٹرمپ کے درمیان ٹکر
بتادیں کہ پے چیک پروٹیکشن پروگرام ایک ایسا قرض ہے جو چھوٹے کاروباروں کو اپنے ملازمین کو تنخواہ میں اور براہ راست ترغیبی رقم فراہم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
اس پروگرام کے مطابق ہنگامی حالات میں بھی تمام ملازمین کو آٹھ ہفتوں تک تنخواہ پر رکھا جاتا ہے۔
یہ رقم تنخواہ، کرایہ، رہن کے سود وغیرہ کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ قانون 30 جون تک نافذ تھا۔