اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ میں مظاہرے پرامن ہونے چاہئے، گزشتہ چند دنوں میں پولیس تشدد کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پولیس اہلکاروں کو انسانی حقوق کی تربیت بھی دی جانی چاہئے۔
سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو مظاہروں کے دوران صحافیوں پر پولیس کے حملوں پر بھی تشویش ہے۔ صحافیوں پر حملہ معاشرے پر حملے کے مترادف ہے اور کوئی جمہوریت میڈیا کی آزادی کے بغیر نہیں چل سکتی۔