واشنگٹن: امریکی اداکار اور ’ٹارزن دی ایپک ایڈونچرز‘ میں عمدہ کردار ادا کرنے والے جولارا کی طیارے حادثے میں موت ہو گئی۔
دی ٹینیسین اخبار نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے کہ طیارہ حادثے میں جولارا کی اہلیہ اور پانچ دیگر افراد کی بھی موت ہوئی ہے۔
اخبار نے اتوار کے روز پولیس کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ہفتے کے روز طیارہ حادثے میں لارا (58) سمیت 7 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ مرنے والوں میں لارا کی اہلیہ گون لارا (66) اور پانچ دیگر شامل ہیں۔
خبر کے مطابق سیسنا سی 501 جیٹ ہفتہ کی صبح رتھر فورڈ کاؤنٹی کے سمرنا شہر کے نزدیک پیرسی پریسٹ جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا۔
ایمرجنسی احکام کے مطابق طیارے نے فلوریڈا کے پام بیچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لئے پرواز کی تھی۔ رات بھر جاری ریسکیو آپریشن کے بعد حکام نے بتایا کہ حادثے میں تمام سات مسافروں کی موت ہوچکی ہے۔