ETV Bharat / international

امریکہ بھارت کی ہر ممکن مدد کرے گا: بلنکن - صحت کارکنوں کو اضافی مدد فراہم

امریکی چیمبر آف کامرس نے ملکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت، برازیل اور اس طرح کے دیگر ممالک میں وبائی امراض کے شکار لاکھوں افراد کے لئے لاکھوں 'ایسٹروجینا ویکسین' بھیجیں۔

بلنکن
بلنکن
author img

By

Published : Apr 25, 2021, 8:07 PM IST

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ واشنگٹن بھارت میں کورونا وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی بدترین صورتحال میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم بھارتی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور اس کے صحت کارکنوں کو اضافی مدد فراہم کریں گے۔

بلنکن نے ٹویٹ کیا "کووڈ 19 وبائی بیماری کے پھیلنے کے درمیان ہم بھارتی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم بھارتی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور اس کے صحت کے کارکنوں کو اضافی مدد فراہم کریں گے۔

امریکہ کے کووڈ 19 ویکسین تیار کرنے کے لئے درکار خام مال کی برآمد پر پابندیوں کے دفاع کے ایک دن بعد مسٹر بلنکن نے تبصرہ کیا کہ پہلی ذمہ داری امریکی عوام کی ضروریات کا خیال رکھنا ہے۔

امریکی چیمبر آف کامرس نے ملکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت، برازیل اور اس طرح کے دیگر ممالک میں وبائی امراض کا شکار لاکھوں افراد کے لئے لاکھوں 'ایسٹروجینا ویکسین کی خوراکیں' بھیجیں۔

امریکی چیمبر آف کامرس کے ایگزیکٹو نائب صدر اور بین الاقوامی امور کے سربراہ میرون برلنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان ویکسینز کی امریکہ میں ضرورت نہیں ہوگی جہاں یہ قیاس کیا جارہا ہے کہ ویکسین تیار کرنے والے ہر امریکی کو جون کے اوائل تک ٹیکہ لگادینے کے لئے مناسب مقدار میں خوراک تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ قدم امریکہ کی قیادت میں اٹھایا گیا ہے۔ کوئی بھی اس وبا سے محفوظ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گرین ہاؤس گیسوں میں کمی کا نیا ہدف

سیرم انسٹی ٹیوٹ انڈیا کے سی ای او آدار پونا والا نے 16 اپریل کو امریکی صدر جو بائیڈن سے درخواست کی کہ وہ خام مال کی برآمد پر پابندی ختم کریں جو کووڈ ویکسین تیار کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ اس وقت بھارت میں کورونا کی دوسری لہر ہے اور لوگوں کو ویکسین لگانے کے لئے مزید ویکسین کی ضرورت ہوگی۔ بھارت کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اب تک 14،09،16،417 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.