ETV Bharat / international

'امریکہ کوبھاری قیمت چکانا ہوگی' - hasan rouhani warnned america

ایران کے صدرحسن روحانی نے میجر جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی فضائی حملے میں موت پر امریکہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'امریکہ کواس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔'

hasan ruhani
'امریکہ کوبھاری قیمت چکانا ہوگی'
author img

By

Published : Jan 5, 2020, 11:19 AM IST

روحانی نے قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا 'امریکہ نے ایک نیا طریقہ اپنایا ہے جو اس علاقے کو بہت خطرناک پوزیشن میں ڈال سکتا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'ایران علاقہ میں کسی طرح کی کشیدگی نہیں چاہتا ہے لیکن اس علاقے میں کشیدگی بڑھنے اور عدم استحکام کا سبب امریکہ کا یہ غلط کام ہے۔'
اس سے پہلے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے الثانی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا تھا کہ 'ایران علاقے میں کسی طرح کی کشیدگی نہیں چاہتا ہے لیکن غیر ملکی اور اضافی علاقائی فورسز کی موجودگی اور مداخلت سے اس حساس علاقے میں عدم استحکام اور عدم تحفظ کے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.