ETV Bharat / international

شمالی كوريا کے ساتھ بات چیت کے لیےامریکہ دوبارہ تیار - شمالی كوريا کے ساتھ بات چیت کے لیےامریکہ دوبارہ تیار

امریکہ کے اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے رابرٹ ووڈ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ جوہری تنسیخ کے معاملہ پر بات چیت کے لیے واشنگٹن مکمل طور پر تیار ہے۔

شمالی كوريا کے ساتھ بات چیت کے لیےامریکہ دوبارہ تیار
author img

By

Published : Oct 8, 2019, 12:12 PM IST

سویڈن میں ہفتہ کے روز شمالی كوريا کا وفد امریکہ کے ساتھ ملاقات سے باہر ہو گیا تھا۔ يونهاپ میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے حکام نے کہا تھا کہ امریکی اہلکار بغیر کسی تیاری کے آئے ہیں۔

امریکی اور شمالی کوریا کے درمیان اس معاملہ میں پہلی بار فروری میں ہنوئی سربراہ مذاکرات کے دوران بات چیت ہوئی تھی۔

ووڈ نے کہا کہ سویڈن کی حکومت نے امریکہ اور شمالی کوریا کو پھر بات چیت شروع کرنے کے لئے مدعو کیا ہے اور اس کے لئے امریکہ تیار ہے۔

اس سے پہلے گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا واشنگٹن میں ایک سہ فریقی اجلاس منعقد کرے گا۔

امریکہ نے ہفتہ کو شمالی کوریا کے ساتھ جوہری تنسیخ کے معاملہ پر ہونے والی بات چیت کو بامعنی بتایا تھا جبکہ شمالی کوریا نے اس بات چیت کو ناکام قرار دیا تھا جس کے بعد امریکی حکام نے کچھ نئی پہل کرنے کی بات کہی تھی جو بات چیت میں پیش رفت کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔

Intro:Body:

monday

Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.