ETV Bharat / international

امریکہ، کینیڈا سے آنے کے لیے ویب سائٹ سے ہوگی بکنگ - ایئر انڈیا کی ویب سائٹ سے ٹکٹ

مشن کے تحت ایئر انڈیا نے آج بتایا کہ '11 جون اور اس کے بعد کی پروازوں کے لیے بکنگ آٹھ جون کو بھارتی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے سے شروع ہوگی۔ 'پہلے آؤ، پہلے پاؤ' کی بنیاد پر مسافروں کو براہ راست ویب سائٹ سے بکنگ کروانے کی سہولت دی گئی ہے۔

امریکہ، کینیڈا سے آنے کے لیے براہ راست ایئر لائن کی ویب سائٹ سے ہوگی بکنگ

author img

By

Published : Jun 7, 2020, 10:50 PM IST

'وندے بھارت مشن' کے تحت امریکہ اور کینیڈا سے وطن واپس لوٹنے کے خواہش مند بھارتی اب مقامی سفارتخانے یا ہائی کمیشن کی فہرست میں نام آنے کا انتظام کیے بغیر براہ راست ایئر انڈیا کی ویب سائٹ سے ٹکٹ بک کروا سکیں گے۔

یہ انتظام 11 جون شروع ہو جائے گا جس کے لیے بکنگ پیر کے روز سے شروع ہوگی۔ امریکہ اور کینیڈا میں رہنے والے بھارتی شہریوں کے ساتھ ہی اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ ہولڈروں کے لیے بھی یہ سہولت دی گئی ہے۔

مشن کے تحت ایئر انڈیا نے آج بتایا کہ '11 جون اور اس کے بعد کی پروازوں کے لیے بکنگ آٹھ جون کو بھارتی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے سے شروع ہوگی۔ 'پہلے آؤ، پہلے پاؤ' کی بنیاد پر مسافروں کو براہ راست ویب سائٹ سے بکنگ کروانے کی سہولت دی گئی ہے۔ اس کے لیے مقامی ہائی کمیشن کے دفتر میں رجسٹرڈ ہونا لازم ہے۔ ابھی محض امریکہ اور کینیڈا میں رہنے والے ہندوستانیوں کو یہ سہولت دی گئی ہے۔'

بیرون ملک پھنسے بھارتی کو وطن واپس لانے کے لیے چھ مئی سے شروع کیے گئے 'وندے بھارت مشن' سے قبل دو مرحلوں میں محض وہی لوگ ٹکٹ بک کروا سکتے تھے جن کا انتخاب ترجیح کی بنیاد پر اس ملک میں واقع بھارتی سفارتخانے یا ہائی کمیشن کی جانب سے کیا جاتا تھا۔

ترجیحی فہرست میں نام آنے کے بعد مسافر کو سفارت خانے کی جانب سے اس کی اطلاع ملتی تھی اور ٹکٹ بکنگ کے لیے ایئر لائنس ان سے رابطہ کرتا تھا۔ مشن کا تیسرا مرحلہ 10 جون سے شروع ہو رہا ہے جس کے تحت دھیرے دھیرے ترجیحی فہرست کا انتظام ختم کرنے کا منصوبہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.