ETV Bharat / international

امریکہ میں طیارہ حادثہ، سات ہلاک، چھ زخمی

امریکہ میں ریاست کنیکٹیکٹ کے بریڈلے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک ہوائی جہاز حادثے کا شکار ہوگیا جس میں کم از کم سات افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

امریکہ میں طیارہ حادثہ
author img

By

Published : Oct 3, 2019, 9:26 AM IST

Updated : Oct 3, 2019, 9:41 AM IST

حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجکر 54 منٹ پر ہوا۔ حکام نے بتایا کہ پروازکے تھوڑی دیر بعد طیارہ نے مشکلات کی اطلاع دی اور واپس لوٹ کر لینڈ کرنے کی کوشش کی تھی۔

کنیکٹیکٹ ائرپورٹ اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیون ڈلن نے کہا’’ہم نے دیکھا کہ طیارے اونچائی حاصل نہیں کرپا رہا تھا‘‘۔

ریاست کے پولیس کمشنر جیمز روویلا نے نامہ نگاروں کو بتایا’’یہ ایک مشکل کام ہے۔ متاثرین کی شناخت کر پانا مشکل ہے۔ ہم لوگ غلطی نہیں کرنا چاہتے ہیں‘‘۔

بوئنگ -17 نامی اس طیارہ میں دو پائلٹ ، ایک اسسٹنٹ اور 10 مسافر سوار تھے۔ چھ زخمیوں کو علاج کے لئے ہارٹ فورڈاسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جس میں تین کی حالت نازک ہے، جبکہ ایک شخص معمولی طور پر زخمی ہوا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 3, 2019, 9:41 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.