ETV Bharat / international

وائرس کی نئی قسم دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی پھیلنے کا اندیشہ - روس کے دارالحکومت ماسکو

یوروپ کے مختلف ممالک میں طبی عملے اور کیئر ہوم کے مکینوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ قبرص (سائپرس) اور عمان میں بھی کورونا ویکسینیشن شروع کردی گئی۔

covid
covid
author img

By

Published : Dec 28, 2020, 1:50 PM IST

مہلک ترین اور جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ19‘ کی نئی قسم برطانیہ میں سامنے آنے کے بعد دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی پھیلنا شروع ہوگئی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ وائرس کی نئی قسم کے کیسز اب سوئیڈن، کینیڈا، اسپین، جاپان سمیت 15ملکوں تک پہنچ گئے۔

خیال رہے کہ یوروپ کے مختلف ممالک میں طبی عملے اور کیئر ہوم کے مکینوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا گیاہے جبکہ قبرص (سائپرس) اور عمان میں بھی کورونا ویکسینیشن شروع کردی گئی۔

کورونا وائرس سے بری طرح پریشان فرانسیسی حکومت تیسرے لاک ڈاؤن پر غور کررہی ہے۔

دریں اثنا آسٹریلیا کے سڈنی میں لوگ سال نو کے جشن کے لئے حکومت کی اجازت کے منتظر ہیں۔

دنیا بھر میں جان لیوا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 7 لاکھ 27 ہزار 380 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 17 لاکھ 64 ہزار 778 ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
امریکہ میں کورونا کیسزایک کروڑ 90لاکھ سے تجاوز

وہیں روس کے دارالحکومت ماسکو میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ19‘ سے مزید 76 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد یہاں 10989 ہوگئی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.