ETV Bharat / international

امریکہ: کیپیٹل ہِل حملے کی جانچ کے لیے نئی کمیٹی تشکیل دی جائے گی

author img

By

Published : Jun 23, 2021, 11:21 AM IST

Updated : Jun 23, 2021, 2:15 PM IST

نینسی پیلوسی نے ڈیموکریٹک پارٹی کے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ 'وہ 6 جنوری کو کیپیٹل ہِل بلڈنگ پر ہوئے حملے کی تحقیقات کے لیے ایک نئی کمیٹی تشکیل دے رہی ہیں۔'

کیپیٹل بلڈنگ پر حملے کی تحقیقات کے لیے نئی کمیٹی تشکیل دی جائے گی

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے اپنے ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھیوں سے کہا کہ 'وہ 6 جنوری کو کیپیٹل ہِل بلڈنگ پر ہوئے حملے کی تحقیقات کے لیے ایک نئی کمیٹی تشکیل دے رہی ہیں۔'

پیلوسی کے بیان سے واقف شخص نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ جانکاری دی۔ پیلوسی نے ایک نجی اجلاس میں اس کا اعلان کیا۔

پیلوسی نے رواں ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ 'ایوان، فسادات کی تحقیقات کو تیز کرے گا، جس میں ایک پرتشدد ہجوم امریکی کیپیٹل ہِل بلڈنگ میں داخل ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ 'سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں شکست قبول نہیں کی تھی اور انہوں نے 3 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 'ٹرمپ کا مواخذہ کرنے کے لیے ڈیموکریٹس آگے آئیں'

ٹرمپ کے ان الزامات کے بعد ان کے حامیوں نے 6 جنوری کو دارالحکومت کی عمارت پر دھاوا بولا اور تشدد کیا۔ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب پارلیمنٹ جو بائیڈن کے صدارتی انتخابات میں کامیابی کی تصدیق کررہی تھی۔

Last Updated : Jun 23, 2021, 2:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.