ETV Bharat / international

امریکہ میں کملا ہیرس کے گھر کے باہر سے مسلح شخص گرفتار - ای ٹی وی بھارت اردو

امریکی محکمہ انٹلیجنس سروسز کے افسران نے مسلح شخص کو گرفتار کرنے کے بعد واشنگٹن پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔

United States
United States
author img

By

Published : Mar 18, 2021, 10:01 AM IST

امریکہ میں قانون نافذ کرنے والے افسران نے بدھ کے روز نائب صدر کملا ہیرس کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر سے ایک مسلح شخص کو گرفتار کیا ہے۔

’فاکس نیوز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ڈی سی میٹرو پولیٹن پولیس کو نیول آبزرویٹری کے قریب ایک مشتبہ شخص کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئی جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت پول مرے کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ٹیکساس کے سان انتونیو سے تعلق رکھتا ہے۔ اسے پہلے امریکی محکمہ انٹلیجنس سروسز کے افسران نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد واشنگٹن پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔

پولیس نے اس کے پاس سے رائفلیں اور گولیاں برآمد کی ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.