منگل کو کینیڈا کے اونٹاریو میں 112 اور کیوبیک میں 60 کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 106،107 ہوگئی ہے۔ ملک میں مزید 15 متاثرہ افراد کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد بھی بڑھ کر 8،708 ہوگئی ہے۔
کیوبیک میں کورونا کی وبا کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جہاں اب تک 55،997 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 5،590 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اونٹاریو کیوبیک کے بعد کورونا سے دوسرا سب سے متاثر علاقہ ہے۔