ETV Bharat / international

ارجنٹائنا میں کوویڈ 19 کے 840 نئے معاملے - new cases of Covid 19 in Argentina

ارجنٹائنا کی وزارت صحت کے مطابق کوروناوائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

Covid 19
Covid 19
author img

By

Published : Jun 6, 2020, 11:04 AM IST

ارجنٹائنا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کے 840 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ملک میں اس وبا سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر21،037 ہوگئی ہے۔

ارجنٹائنا کی وزارت صحت نے یومیہ کے ہیلتھ بلیٹن میں کہا کہ ’آج ملک میں کوویڈ 19 کے 840 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی وبائی مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 21،037 ہوگئی ہے‘۔ وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں کوروناوائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اب اس وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 632 ہوگئی ہے۔ ایک دن قبل یہاں اس انفیکشن کے 929 کیسز درج ہوئے تھے اور 27 افراد کی موت ہوگئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.