برٹش کولمبیا اسمبلی انتخابات کا گذشتہ ہفتہ انعقاد ہوا تھا جس میں بھارتی نژاد 8 ممبران اسمبلی منتخب ہوئے ہیں جبکہ 27 بھارتی نژاد امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔
تمام 8 فاتحین اراکین کا تعلق حکمراں جماعت نیو ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔ نیو ڈیموکریٹک پارٹی کو 87 رکنی ایوان میں 55 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے بھارتی نژاد امیدواروں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
معروف حقوق انسانی کارکن و ایڈوکیٹ امان سنگھ برٹش کولمبیا میں پہلے پگڑی پہننے والے رکن اسمبلی بن گئے۔ اس سے قبل برٹش کولمبیا نے کبھی بھی اپنی قانون ساز اسمبلی میں پگڑی پہننے والے سکھ شخص کا انتخاب نہیں کیا تھا۔
دیگر بھارتی نژاد فاتحین میں ہیری بینس، راج چوہان، جنی سمس، جیگرپ برار، روی کیہلون شامل ہیں۔