ETV Bharat / international

برازیل میں کورونا وائرس کے 76855 نئے کیسز - covid positive in Brazil

عالمی ادارہ صحت نے 11 مارچ 2020 کو کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا۔ اس وقت سے اب تک دنیا میں 16.57 کروڑسے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 34.3 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہو چکی ہے۔

Brazil
Brazil
author img

By

Published : May 22, 2021, 5:46 PM IST

برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 76855 نئے متاثرین کی تصدیق ہونے کے ساتھ ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 115970949 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے جمعہ کی دیر رات یہ اطلاع دی۔ وزارت صحت کے مطابق اس مدت کے دوران کورونا وائرس کی زد میں 2215 مریضوں کی موت ہوجانے کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 449309 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے 1.44 کروڑ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہيں۔

گزشتہ روز ملک میں کورونا وائرس کے 82 ہزار سے زیادہ مریض ملے تھے اور اس کی وجہ سے 2403 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔

برازیل کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے لحاظ سے امریکہ کے بعد دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ امریکہ میں اب تک 589000 سے زیادہ افراد کورونا وائرس کی زد میں آکر مر چکے ہیں اور وہ کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ اور ہندوستان کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے 11 مارچ 2020 کو کورونا وائرس کو عالمی وباء قرار دیا۔ اس وقت سے اب تک دنیا میں 16.57 کروڑسے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 34.3 لاکھ سے زیادہ افراد فوت ہوچکے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.