میکسیکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 730 افراد ہلاک ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 33،520 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے وبائی امراض مرکز کے ڈائریکٹر جوس لوئس الومیا نے یہ اطلاع دی۔
انہوں نے جمعرات کی شب بتایا کہ اس عرصے کے دوران ملک میں اس وبا کے 7280 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد ملک میں مہلک وائرس سے متاثرین کی تعداد اب بڑھ کر 2،82،283 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ' امریکہ- روس کورونا کے علاج پر مل کر کام کر سکتے ہیں '
اس سے ایک دن قبل ہی اس لاطینی امریکی ملک میں اس وبا کے 6995 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور782 افراد کی موت ہوگئی تھی۔