امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 70 ہزار سے زائد معاملے سامنے آنے سے ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 36,41,539 ہوگئی ہے۔
جان ہاپکنس یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کو وبا کے بہت زیادہ بڑھنے کی وجہ سے 77 ہزار سے زیادہ معاملے سامنے آئے تھے۔ اسکے دوسرے دن جمعہ کو70 ہزار سے زیادہ معاملے ملک میں درج کئے گئے ہیں۔
امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 975 کورونا سے متاثرین کی موت ہوئی ہے۔ کورونا کی وبا سے ملک میں اب تک139,176 لوگ اپنی جان گنواچکے ہیں۔
امریکہ پوری دنیا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ متاثر ہے۔ ماہرین نے وارننگ دی ہے کہ اگر ملک میں وبا کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات نہیں کئے گئےتو روزانہ 100,000 معاملے سامنے آسکتے ہیں۔