متاثرین میں سے 6648 مریض اسپتال میں داخل ہیں۔ وزارت صحت نے کہا کہ متاثرین میں سے 22406 لوگوں نے كوارنٹائن مدت مکمل کر لی ہے یا انہیں اسپتال سے چھٹی دی جا چکی ہے۔
پیرو کے دارالحکومت لیما میں کورونا نے سب سے زیادہ قہر برپا کیا ہے اور یہاں کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 44333 ہے۔ پیرو میں کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے 24 مئی تک لاک ڈاؤن بڑھا دیا گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ چین سے پھیلنے والے اس وائرس نے سب سے زیادہ امریکہ کو متاثر کیا ہے۔ وہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برابر الزام تراشی چین پر کرتے رہے ہیں کہ یہ چین کی سازش ہے اور یہ چینی وائرس ہے۔ امریکہ نے متعدد مرتبہ مانگ بھی کی کہ ہم چین جا کر تحقیق کریں گے۔ لیکن چین نے انکار کردیا۔