ETV Bharat / international

کوروناوائرس: امریکی بحریہ کے 64 فوجی مثبت

جہاز کو سان ڈیاگو میں سینی ٹائز اور صاف کیا جا رہا ہے جبکہ عملہ ارکان کو آئیسولیشن اور قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے۔

کوروناوائرس: امریکی بحریہ کے 64 فوجی مثبت
کوروناوائرس: امریکی بحریہ کے 64 فوجی مثبت
author img

By

Published : Apr 29, 2020, 3:54 PM IST

امریکہ کے کیلیفورنیا میں سان ڈیاگو بحری اڈے میں جنگی جہاز ’’یو ایس ایس کڈ‘‘ پر تعینات 64 فوجی اہلکار مہلک کورونا وائرس ’كووڈ 19‘ کی جانچ رپورٹ میں مثبت پائے گئے ہے۔

واشنگٹن کے اخبار ’ڈیلی ہیرالڈ‘ کی رپورٹوں کے مطابق جنگی جہاز پر عملے کے ارکان سمیت تقریبا 300 افراد تھے اور منگل کو 63 فیصد افراد کی جانچ کی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹ میں لیفٹیننٹ کمانڈر میگن اسحاق کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سبھی کی جانچ کی جائے گی۔ بحریہ کے دفتر نے یہ اطلاع فراہم کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جہاز کو سان ڈیاگو میں سینی ٹائز اور صاف کیا جا رہا ہے جبکہ عملہ ارکان کو آئیسولیشن اور قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا ہے۔

امریکہ کا یہ دوسرا جنگی جہاز ہے جو کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے جبکہ طیارہ بردار جنگی جہاز یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ سمندر میں تعینات ہے۔ كڈ جنگی جہاز مشرقی الکاہل میں بڑھتی ہوئی اسمگلنگ روکنے کیلئے حال ہی میں تعینات کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.