ETV Bharat / international

truck crash in south Mexico: جنوبی میکسیکو میں سڑک حادثے میں 53 مہاجرین ہلاک

author img

By

Published : Dec 10, 2021, 12:29 PM IST

Updated : Dec 10, 2021, 1:10 PM IST

چیاپس ریاست کے شہری دفاع کے دفتر کے سربراہ لوئس مینوئل مورینو نے بتایا کہ زخمیوں میں سے تقریباً 21 افراد کو شدید زخم آئے ہیں اور انہیں مقامی ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔

53 migrants dead in truck crash in south Mexico

میکسیکو میں گزشتہ رات ایک خوفناک سڑک حادثے (horrible road accident in Mexico) میں 53 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ ریاست چیاپس میں پیش آیا، جس سے پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔

جنوبی میکسیکو میں سڑک حادثے میں 53 مہاجرین ہلاک

حکام کے مطابق ریاست چیاپس میں مہاجرین کو لے جانے والا ٹرک ٹریفک پل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 53 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

وفاقی اٹارنی جنرل کے دفتر نے کہا کہ ابتدائی اندازے کے مطابق 53 افراد ہلاک ہوئے ہیں، زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک ہے۔

چیاپس ریاست کے شہری دفاع کے دفتر کے سربراہ لوئس مینوئل مورینو نے بتایا کہ زخمیوں میں سے تقریباً 21 افراد کو شدید زخم آئے ہیں اور انہیں مقامی ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔

حادثہ چیاپس ریاست کے دارالحکومت (Chiapas state capital) کی طرف جانے والی ایک شاہراہ پر پیش آیا۔

ویڈیو فوٹیج سے ظاہر ہو رہا ہے کہ مردہ اور زخمی تارکین وطن گرے ہوئے مال بردار کنٹینر کے اندر پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ کچھ اپنے اوپر موجود لاشوں کے وزن سے خود کو نکالنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

بظاہر متاثرین وسطی امریکہ سے آنے والے تارکین وطن ہیں، حالانکہ ان کی قومیت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

مورینو نے بتایا کہ بچ جانے والوں میں سے کچھ نے بتایا کہ وہ پڑوسی ملک گوئٹے مالا سے ہیں۔

الٹنے والے ٹریلر پر سوار گوئٹے ملا کے بچ جانے والے سیلسو پاچیکو نے کہا کہ ایسا محسوس ہوا کہ ٹرک بہت تیز رفتاری سے چل رہا تھا تبھی ڈرائیور سے ٹرک بے قابو ہو گیا۔

پاچیکو نے کہا کہ ٹرک میں گوئٹے مالا اور ہونڈوراس کے تارکین وطن سوار تھے اور اندازے کے مطابق اس میں آٹھ سے 10 چھوٹے بچے بھی تھے۔

اس نے کہا کہ وہ امریکہ پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن اب اسے گوئٹے مالا ڈی پورٹ کیے جانے کا اندیشہ ہے۔

ریسکیو کارکنوں نے ٹریلر میں سے پہلے زندہ بچ جانے والے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی تاکہ انہیں فوری طور پر طبی سہولیات فراہم کرائی جا سکیں اور پھر مردووں کو نکالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: میکسیکو: سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک

چیاپس فائر فائٹر انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر مارکو انتونیو سانچیز نے کہا کہ ایمبولینسوں نے متاثرین کو تین اسپتالوں میں پہنچایا، جن میں سے ہر ایک میں تین سے چار زخمی پہنچائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ جب کافی ایمبولینسیں نہیں تھیں تو انہوں نے انہیں پک اپ ٹرکوں میں لاد دیا۔

Last Updated : Dec 10, 2021, 1:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.