ETV Bharat / international

میکسیکو میں کورونا وائرس کے 2885 نئے کیسز - ہیوگو لوپیزگیٹل

میکسیکو میں کورونا وائرس کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2885 نئے کیسز سامنے آنے سے ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 87500 ہو گئی ہے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس کے 2885 نئے کیسز

author img

By

Published : May 31, 2020, 11:56 AM IST

میکسکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 364 نئے مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔ نائب وزیر صحت ہیوگو لوپیزگیٹل نے ٹوئٹر پر ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا 'اس وبا کی وجہ سے ملک میں 9779 افراد کی موت ہو چکی ہے'۔

گیٹل نے کہا کہ 'ہفتہ کو کورونا وائرس کے 2885 نئے کیسز سامنے آنے سے ملک میں متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 87512 ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ میکسیکو میں ایک ہفتہ میں 22 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔

ایک ہفتہ پہلے میکسیکو میں كووڈ -19 سے 7179 اموات ہوئی تھی اور کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 65856 تھی۔ اس کے بعد ایک ہفتے کے اندر کورونا وائرس کے 22000 کیسز کی تصدیق ہوئی اوراس دوران 2500 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

قابل غور ہے کہ میکسیکو میں وبا سے متاثر علاقوں میں 18 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی دی گئی ہے اور اور پیر سے شروع ہونے والے ہفتے میں دیگر علاقوں میں لاک ڈاؤن ڈھیل دیئے جانے کا منصوبہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.