ETV Bharat / international

میکسیکو میں ایک دن میں کورونا کے 2414 معاملات

پیر سے حکومت نے ملک کے تقریباًً 200علاقوں میں لاک ڈاون میں نرمی دینا شروع کی جبکہ کئی دیگر علاقوں میں لاک ڈاون میں توسیع کی گئی ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : May 19, 2020, 7:47 PM IST

میکسیکو صحت حکام نے ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کے 2414معاملات اور 155لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔

میکسیکو میں گزشتہ جمعہ کو کووڈ۔19انفیکشن کے 2437معاملے سامنے آئے تھے جو اب تک کا سب سے بڑا نمبر ہے۔ ہفتہ کے آخر میں انفیکشن کا یومیہ اعدادو شمار 2000سے کچھ زیادہ رہا۔ ملک میں پیر تک کورونا متاثرین کی تعداد 49219پر پہنچ گئی ہے اور 5177لوگوں کی موت ہوئی۔

میکسیکو کے ڈپٹی ہیلتھ افسر ہوگو لوپیز گیٹل نے منگل کو کہا کہ وبا کی شروعات 28فروری سے اب تک ملک میں کورونا کے 51633مریضوں کی شناخت کی جاچکی ہے۔ وبا کے فعال مرحلہ میں گزشتہ 14دن میں 11300لوگوں میں انفیکشن کی علامات سامنے آئی ہیں۔

ہیلتھ افسر کے مطابق میکسیکو میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا سے 155لوگو کی موت ہونے کے ساتھ ہی اس سے مرنے والو کی مجموعی تعداد بڑھ کر 5332ہوگئی ہے، اس میں کورونا انفیکشن کے 656مشتبہ معاملات شامل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں کل ملاکر 26933مشتبہ معاملات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں اب تک کل 177133لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پیر سے حکومت نے ملک کے تقریباًً 200علاقوں میں لاک ڈاون میں نرمی دینا شروع کی جبکہ کئی دیگر علاقوں میں لاک ڈاون میں توسیع کی گئی ہے۔

حکومت کو امید ہے کہ آئندہ ہفتہ سے وبا کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.