ETV Bharat / international

'دنیا بھر میں کووڈ-19 کے 141 ویکسین تیار کئے جارہے ہیں' - ڈاکٹر گیبریئسس

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر تیدروس گیبریسس نے کہا ہے کہ حال میں دنیا بھر میں کوویڈ 19 کے 141 ٹیکے تیار کئے جارہے ہیں۔

'دنیا بھر میں کوویڈ -19 کے 141 ویکسین تیار کئے جارہے ہیں'

author img

By

Published : Jul 2, 2020, 1:41 PM IST

ڈاکٹر گیبریئسس نے ایک خبررسا ایجنسی کے لئے ایک مضمون میں کہا،’’کوویڈ 19 کے ٹیکے تیار کرنے کےلئے جو بین الاقوامی تعاون مل رہا ہے ،اس کی اہمیت پر غور کریں۔یہ تقریباً اسی وقت شروع کیا گیا جب کورونا وائرس کا تسلسل آن لائن شیئر کیا گیا تھا اور اب 141 ٹیکوں کو تیار کیا جارہا ہے۔

معروف امیدوارٹیکے کی کامیابی سے محض کچھ مہینے دور ہیں۔یقیناً مکمل سکیورٹی کی کوئی گارنٹی نہیں ہے،لیکن ہم پُرامید ہیں۔‘‘

انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ذریعہ تنظیم کو مالی مدد روکنے سے متعلق تبصرے کے باوجود امریکہ ڈبلیو ایچ او کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

ڈبلیو ایچ او نے کوویڈ 19 کو 11 مارچ کو عالمی وبا قرار دیا تھا۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے 1.06 کروڑ سے زیادہ لوگ متاثر ہیں اور 515,000 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.