پیر کے روز جنوب مشرقی میکسیکو میں سڑک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافروں سے بھری ہوئی بس دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نیتجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔
ریاستی پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ یہ حادثہ صبح 5:30 بجے گوئٹے مالا کی سرحد کے قریب پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق مہلک متاثرین میں پانچ خواتین اور آٹھ مرد شامل ہیں ، حکام نے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لئے تفتیش کی ہے۔
زخمیوں کو مختلف علاقوں کے اسپتالوں میں لے جایا گیا۔