برازیل کے وزارت صحت نے سنیچر کو بتایا کہ 'ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران متاثروں کے 10611 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں جس سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 155939 ہوگئی ہے۔ وہیں ملک میں اب تک 10627 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہوگئی ہے۔
وہیں 1685 لوگ اب تک اس بیماری سے ٹھیک ہوچکے ہیں جو مجموعی طور سے متاثر لوگوں کی تعداد کا تقریبا 40 فیصد ہے۔ برازیل کی پارلیمنٹ نے سنیچر کو کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کے لیے تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا تھا۔