ٹیکساس میں لڈاس کے قریب اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق نو بج کر 10منٹ پر ایڈیسن ہوائی اڈے پر آگ لگنے سے ایک طیارہ کریش ہو گیا، جس کے سبب موقع پر ہی 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
حادثے کا شکار طیارہ نجی تھا اورپرواز بھرتے ہی وہ ہینگر سے ٹکڑا گیا اور فوراً آگ لگ گئی۔
یہ حادثہ ٹیکساس کے ایڈیسن میونسپل ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا، جہاں بیچکرافٹ کنگ ایئر 350 کا یہ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت ہینگر پر کوئی موجود نہیں تھا، ورنہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا تھا۔
ایڈیسن شہر کے ترجمان کے مطابق حادثے کی تفتیش کا حکم دے دیا گیا ہے اور محکمۂ پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔