ETV Bharat / international

کووڈ ۔19 سے امریکہ میں 1.08 لاکھ افراد ہلاک

کورونا وائرس دنیا بھر کے مختلف ممالک میں پھیل چکا ہے بہت سے ممالک میں اس وبا نے شدید شکل اختیار کر لی ہے، لیکن اس وبا نے سب سے زیادہ امریکہ کو متاثر کیا ہے، اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکہ میں واقع ہوئی ہیں۔

کووڈ ۔19 سے امریکہ میں 1.08 لاکھ افراد ہلاک
کووڈ ۔19 سے امریکہ میں 1.08 لاکھ افراد ہلاک
author img

By

Published : Jun 5, 2020, 11:49 AM IST

امریکہ میں اس وبا نے 1.08 لاکھ سے زائد افراد کی جان لے لی ہے، اور اب تک 18 لاکھ سے زیادہ افراد اس کی زد میں آچکے ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، امریکہ میں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرکے 1،08،208 ہوگئی ہے ، جبکہ متاثرین افراد کی تعداد 18 لاکھ سے تجاوز کر کے 18،72،528 ہوچکی ہے۔

امریکہ میں ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے پوری طرح صحت یاب ہوئے ہیں۔

امریکہ کی نیو یارک اور نیو جرسی کی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، صرف نیو یارک میں ہی ، کورونا انفیکشن کے تقریبا چار لاکھ کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے ، جبکہ 30،000 سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔

نیو جرسی میں اب تک کورونا انفیکشن کے ایک لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جبکہ اس وبا سے 12،000 کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ، میساچوسیٹس ، مشی گن ، الینوائے ، کیلیفورنیا اور پنسلوانیا جیسی ریاستوں میں بھی کوڈ ۔19 پھیل رہا ہے۔ ان تمام ریاستوں میں کورونا سے چار ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.