ETV Bharat / international

امریکہ: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 5 زخمی - urdu news

فائرنگ کا واقعہ ریاست ٹیکساس کے صنعتی پارک میں پیش آیا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

Texas shooting
Texas shooting
author img

By

Published : Apr 9, 2021, 12:20 PM IST

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کا واقعہ صنعتی پارک میں پیش آیا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

مارچ کے وسط سے امریکہ کی مختلف ریاستوں میں لوگوں کو اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنانے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

ادھر جنوبی کیرولائنا میں ایک پروفیشنل فٹ بالر نے ڈاکٹر، اس کی بیوی اور پوتوں سمیت 5 افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

ٹیکساس برائن پولیس ڈپارٹمنٹ کے چیف ایرک باسکے نے جمعرات کو ایک نیوز کانفرنس میں بتایا ’’چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں اور انہیں سینٹ جوزف اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔‘‘

ایرک باسکے نے کہا کہ مشتبہ شخص تحویل میں ہوسکتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ وہ تاجر کا ملازم تھا۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف بی آئی) نے تحقیقات میں مدد کرنے کی پیش کش کی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.