نائیجریا ڈیزیز کنٹرول سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل چکوے ایہیکیوجو نے بتایا کہ 'گزشتہ گیارہ نومبر کے دوران ڈیلٹا ریاست میں مجموعی طور سے 35 اموت ہوئیں جبکہ 33 اموت انوگنو ریاست میں اور آٹھ اموات باؤچی ریاست میں ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران ان ریاستوں میں 222 مشتبہ معاملوں اور 19 تصدیق شدہ معاملوں کی رپورٹ آئی ہے۔
ڈائیریکٹر جنرل نے بتایا کہ زیادہ تر معاملوں میں بخار، سردرد، تھکان، یرقان، پیٹ میں درد، پاخانہ اور پیشاب سے خون کا نکلنا جیسی علامات پائی گئی ہیں۔
متاثر لوگوں میں زیادہ تر ایک برس سے 55 برس کی عمر کے مرد تھے۔ وبا پر قابو پانے کے لیے ہیلتھ افسران نے کہا ہے کہ ٹیکہ لگایا جارہا ہے۔
یلو بخار زیادہ تر ایک وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے جو مچھر کے کاٹنے سے پھیلتا ہے۔ اس بخار کے ٹیکے کی ایک خوراک سے مرض پر کنٹرول کیا جاسکتا ہے جو متاثر لوگوں میں امیونٹی پیدا کرتا ہے۔