ETV Bharat / international

کورونا وائرس: 180 ممالک میں پھیلا، 11 ہزار سے زائد اموات - corona virus infected in pakistan

دنیا کے 180 ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک اس خطرناک وائرس سے 11 ہزار 417 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریباً 276،479 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس: 180 ممالک میں پھیلا، 11 ہزار سے زائد اموات

author img

By

Published : Mar 21, 2020, 3:11 PM IST

بھارت میں بھی کورونا وائرس پھیلتا جا رہا ہے اور اب تک اس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 285 ہو گئی ہے۔ پنجاب کے نواں شہر میں ایک شخص کی موت سے ملک میں کورونا وائرس سے کل چار افراد کی موت ہوچکی ہے۔کرناٹک، دہلی اور مہاراشٹر میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی تھی۔

وزارت صحت نے ہفتہ کو بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے 258 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 219 مریض بھارتی جبکہ 39 غیر ملکی شہری ہیں۔کورونا وائرس سے متاثر 23 افراد علاج کے بعد صحت مند ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ اب بھی اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر چین کے لوگ ہی ہیں تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ ووہان میں گزشتہ تین دن سے کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ اس وائرس کو لے کر تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔

چین میں 81 ہزار 800 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور تقریباً 3 ہزار 255 افراد کی اس وائرس کے زد میں آنے کے بعد موت ہوئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین میں کورونا وائرس سے سات اور دنیا بھر میں 1008 افراد کی موت ہوئی ہے۔ چین میں اب تک 3255 لوگوں کی اس وائرس کی وجہ موت ہوئی ہے۔

کورونا وائرس سے اب تک مغربی بحرالکاہل خطہ میں 3405، یوروپی خطہ میں 4899، جنوب مشرقی ایشیائی خطہ میں 31، مغربی ایشیائی خطہ میں 1312، امریکہ کے نزدیک پڑنے والے علاقوں میں 178 اور افریقی علاقے میں آٹھ افراد کی موت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ یہ وائرس دنیا کے 180 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔ چین کے علاوہ کورونا وائرس نے اٹلی، ایران، اسپین، امریکہ اور جنوبی کوریا سمیت دنیا کے کئی اور ممالک كو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ اس وائرس کے نصف سے زائد کیس اب چین کے باہر کے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق چین کے بعد اٹلی میں جان لیوا وائرس وسیع پیمانہ پر پھیل چکا ہے۔ اٹلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 4032 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 47 ہزار 21 لوگ اس وائرس سےمتاثرہ ہیں۔ دنیا کے کچھ دوسرے ممالک میں بھی صورت حال انتہائی سنگین بتائے جارہے ہیں۔

عرب ممالک اور ایران میں بھی کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ ایران میں اس وائرس کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 433 ہو چکی ہے جبکہ 19 ہزار644 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اٹلی اور ایران کے ساتھ اسپین میں بھی کورونا وائرس نے اپنا قہر برپاکيا ہے۔

ا سپین میں کورونا وائرس سے اب تک 1ہزار دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 19ہزار 980 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جنوبی کوریا میں مرنے والوں کی تعداد 102 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 8 ہزار799 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

چینی شہریوں کی اچھی خاصی تعداد والے ملک امریکہ میں بھی یہ بیماری بڑے پیمانے پر پھیل چکی ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 249 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 19 ہزار 285 لوگ اس سے متاثرہ ہوئے ہیں۔

امریکہ نے پہلے ہی کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ملک میں قومی ایمرجنسی قرار دے دیا۔ اس سے امریکہ کی ریاستوں اور دیگر علاقوں میں کورونا وائرس وبا سے نمٹنے کے لئے وفاقی فنڈ سے حکومت کو 50 ارب ڈالر کی رقم ملے گی۔

فرانس بھی اس کی شدید لپیٹ میں ہے اور یہاں اب تک 450 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 12 ہزار 612 افراد اس سے متاثرہوئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 178، ہالینڈ میں 106، جرمنی میں 48، فرانس میں 450، جنوبی کوریامیں 102، سوئٹزرلینڈ میں 43، آسٹریامیں چھ، بیلجئیم میں 37، ناروے میں سات، سویڈن میں 16، ڈنمارک میں چھ، کینیڈا میں 12، ملیشیا میں تین، پرتگال میں چھ ، جاپان میں 33، برازیل میں11، آسٹریلیا میں سات، کروز شپ (ڈائمنڈ پرنسز)میں سات، آئر لینڈ میں تین، ترکی میں نو، پاکستان میں تین، لکسمبرگ میں پانچ، یونان میں چھ، ایکواڈورمیں سات، پولینڈمیں پانچ، سنگاپورمیں دو، انڈونیشیامیں 32، سلوواکیہ میں ایک، مصر میں سات، ہانکانگ میں چار، پیرومیں تین، فلپائن میں 18، عراق میں 13، لبنان میں 4 ،ارجنٹائنا میں تین، سان میرينو میں 14، متحدہ عرب امارات میں دو، تائیوان میں دو، بلغاریہ میں تین، کوسٹا ریکامیں دو، الجيريامیں 11، مراقش میں تین، ہنگری میں تین، ڈوممینیکن ریپبلک میں دو، البانیہ میں دو، مالدووا اور آذربائیجان میں ایک ایک ، یوکرین تین، برکینا فاسو، تیونس، مارٹنیک، بنگلہ دیش، پیراگوئے کیوبا، جمیکا، گوئٹے مالا، گیانا، جزائر ٹاپو، کیوراساؤ، برازايل تھائی لینڈ، آئس لینڈ، سلووینیا، بحرین، روس، میکسیکو، کروشیا، پنامہ، گیبون اور سوڈان میں ایک ایک کی موت ہو چکی ہے۔

پڑوسی ملک پاکستان میں بھی کورونا وائرس کا اثر زیادہ ہے۔ وہاں اب تک 510 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ اس سے متاثرتین تین لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

بنگلہ دیش میں ابھی تک 20 افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ اس سے متاثرہ ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔ سری لنکا میں 70 لوگوں میں انفیکشن کی تصدیق ہو چکی ہے. نیپال میں اب تک صرف اس متاثرہ شخص کا پتہ چلا تھا جس کے ٹھیک ہونے کے بعد اس کی چھٹی بھی دے دی گئی تھی جبکہ افغانستان میں 24 مریجوں کا پتہ چلا ہے۔

جان لیوا کورونا وائرس کے پھیلنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے اس وبا کی روک تھام کے لئے ایک کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر کی مدد کی پیشکش کی ہے۔ اس فنڈ کا استعمال خاص طور پر کمزور صحت کی دیکھ بھال والے ممالک میں کیا جائے گا۔ ڈبلیو ایچ او نے كورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لئے 67 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جمع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قابل غور ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے بڑھتے خطرے کے درمیان اسے عالمی وبا قرار دیا ہے۔

پوری دنیا میں کورونا کے انفیکشن سے متاثر لوگوں میں سے اب تک سوا لاکھ سے زیادہ لوگوں کو اس سے نجات دلائی جا چکی ہے۔ فی الحال متاثرہ افراد کی کل تعداد سرکاری رپورٹوں سے کافی زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ ایک سائنسدان نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اس وائرس سے دنیا کی 60 فیصد آبادی متاثر ہو سکتی ہے۔

قابل غور ہے کہ دسمبر میں چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے کورونا وائرس انفیکشن کے کیس شروع ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.