ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے پانچ لاکھ سے زائد ہلاکتیں - امریکہ میں کورونا سے ہلاکت

عالمی وبائی مرض کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پھیلاؤ میں اضافہ مسلسل جاری ہے اور دنیا بھر میں اس جان لیوا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ پانچ لاکھ 92 ہزار 660 زیادہ ہوگئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے پانچ لاکھ سے زائد ہلاکتیں

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 1:15 PM IST

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 92 ہزار 660 ہوگئی ہے جبکہ 5 لاکھ 9 ہزار 628 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے پانچ لاکھ سے زائد ہلاکتیں

کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے، دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار کے لحاظ سے امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18 ہزار 653 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 85 ہزار 493 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ میں یہاں کورونا وائرس سے 507 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 17 ہزار 400 ہوگئی ہے، اس وقت بھارت میں کوروناوائرس کے 2 لاکھ 20 ہزار 114 فعال کیسز ہیں اور اب تک 3 لاکھ 47 ہزار 979 افراد اس وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں، کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں بھارت دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔

دنیا میں خودکو سپر پاور سمجھنے والے امریکہ میں اب تک 27 لاکھ ،27 ہزار 996 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور1 لاکھ 30 ہزار 123 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، برازیل میں اب تک 13 لاکھ 68 ہزار 195 افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 58 ہزار 314 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے،

روس میں بھی کووڈ۔ 19 کا پھیلاؤ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اوریہاں اب تک 6 لاکھ 47 ہزار 849 افراد متاثر ہوئے ہیں۔روس میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 9320 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس مہلک وبا کی وجہ سے برطانیہ میں حالات مزید خراب ہوتے جارہے ہیں۔ اس ملک میں اب تک 3 لاکھ 11 ہزار 965 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 43 ہزار 575 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

پیرو اور چلی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا میں بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 365 ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 504 ہے، وہیں چلی میں اب تک 2 ہزار 75 ہزار 999 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 575 ہے۔

دنیا میں آٹھویں مقام پر اسپین میں اب تک 2 لاکھ 48 ہزار 970 افراد جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 28 ہزار 346 افراد کی موت ہوئی ہے، یوروپی ملک اٹلی میں اس وبا نے بہت زیادہ تباہی مچا ئی ہے جہاں اب تک 2 لاکھ 40 ہزار 436 افراد کووڈ ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 34 ہزار 744 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

خلیجی ملک ایران کورونا وائرس سے شدید متاثر ہے، متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار 662 ​​تک جا پہنچی ہے اور اس مہلک وبا سے اس ملک میں 10 ہزار 817 افرادکی ہلاکت ہوئی ہے۔

میکسیکو نے کوروناکورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد 220،657 تک جا پہنچی ہے اور اب تک اس وائرس سے 27 ہزار ،121 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں فرانس میں کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال بہت خراب ہے۔

پڑوسی ملک پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اب تک یہاں 2 لاکھ چھ ہزار 512 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 4ہزار 167 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں اب تک ایک لاکھ 64 ہزار 209 افراد متاثر ہوئے ہیں اور29 ہزار 843 افرادکی موت ہوئی ہے۔ ترکی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ 98 ہزار ،613 ہوگئی ہے اور 5 ہزار 115 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں 1 لاکھ 94 ہزار 259 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 8 ہزار 973 افراد کی موت ہوئی ہے۔

چین میں اب تک 83 ہزار 531 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4 ہزار 643 افراد فوت ہوچکے ہیں۔خیال رہے دنیا میں کورونا وائرس کا پہلا کیس چین کے شہر ووہان میں ملاتھا۔

کورونا وائرس نے بیلجیم میں 9747 ، کینیڈا میں 8566 ، نیدرلینڈ میں 6113 ، سویڈن میں 5333 ، ایکواڈور میں 4502 ، سوئٹزرلینڈ میں 1956 ، آئرلینڈ میں 1735 اور پرتگال میں 1576 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.