ETV Bharat / international

جنوبی افریقہ میں پُرتشدد واقعات، مرنے والوں کی تعداد 72 ہوگئی - Former South African President

جنوبی افریقہ کے سابق صدر جیکب زوما کو جیل بھیجنے پر مختلف شہروں میں ہونے والے ہنگاموں اور پُرتشدد واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 72 ہوگئی۔

جنوبی افریقہ میں پرتشدد واقعات، مرنے والوں کی تعداد 72 ہوگئی

author img

By

Published : Jul 14, 2021, 9:10 AM IST

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہنگاموں کے دوران شرپسندوں کی جانب سے مختلف مارکیٹس میں توڑ پھوڑ کی گئی اور سامان لوٹ لیا گیا۔ کھانے پینے کی اشیاء کم پڑنے کے خوف سے شہریوں نے مارکیٹس کا رخ کیا تو وہاں بھگدڑ مچ گئی۔

جوہانسبرگ سمیت کئی شہروں میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران مشتعل مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران مظاہرین نے کئی املاک کو آگ لگادی۔

رپورٹس کے مطابق فسادات سے متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کردی گئی ہے جب کہ پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث سات سو سے زیادہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kabul blast: کابل میں دھماکے میں 4 شہری ہلاک

مزید کسی اور ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لیے مختلف شہروں میں پولیس اور فوج کے جوان گشت کررہے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.