ETV Bharat / international

سوڈان: مظاہرے کے دوران تشدد، 8 افراد ہلاک

سوڈان حکومت نے صوبہ کسالہ میں تین دن کے لیے ہنگامی حالات نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

author img

By

Published : Oct 16, 2020, 11:40 AM IST

سوڈان: مظاہرے کے دوران تشدد، 8 افراد ہلاک
سوڈان: مظاہرے کے دوران تشدد، 8 افراد ہلاک

سوڈان کے مشرقی صوبے کسالہ میں ایک احتجاج کے دوران آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ جمعرات کے روز سوڈان کی حکومت نے یہ اطلاع دی۔

سوڈان کے وزیر اطلاعات اور ترجمان فیصل محمد صالح نے نامہ نگاروں کو بتایا 'جمعرات کے روز صوبہ کسالہ میں مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں کے مابین ایک جھڑپ میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت مجموعی طور پر آٹھ افراد ہلاک ہوگئے'۔

حکومت نے صوبہ کسالہ میں تین دن کے لیے ہنگامی حالات نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک نے حال ہی میں صوبے کسالہ کے گورنر صالح عمار کو اپنے عہدے سے ہٹا دیا تھا، جس کے خلاف جمعرات کو لوگ احتجاج کررہے تھے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ عمار کو 22 جولائی کو ہی صوبہ کسالہ کا گورنر مقرر کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.