ETV Bharat / international

امریکہ نے سوڈانی وزیراعظم کی رہائی کا خیرمقدم کیا - سوڈان میں فوجی بغاوت

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سوڈانی وزیراعظم عبداللہ حمدوک سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور ان کی رہائی کا خیرمقدم کیا ہے اور دیگر سیاسی رہنماؤں کو بھی رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

US State Department spokesman Ned Price
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس
author img

By

Published : Oct 27, 2021, 4:58 PM IST

امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سوڈانی وزیراعظم عبداللہ حمدوک کی رہائی کا خیرمقدم کیا اور سوڈان کی فوجی فورسز پر زور دیا کہ وہ دیگر سیاسی قیدیوں کو بھی رہا کریں۔

نیڈ پرائس نے بتایا کہ بلنکن اور حمدوک نے بات چیت کی اور بین الاقوامی برادری نے اجتماعی طور پر فوج کے اقتدار پر قبضے کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ بلنکن نے سوڈانی وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت میں اقتدار پر قبضے اور سوڈانی فوج کو مظاہرین پر طاقت کے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایک بار پھر سویلین حکومت کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس سے قبل امریکہ نے کہا تھا کہ وہ امداد معطل کر دے گا جبکہ یورپی یونین نے بھی ایسا ہی کرنے کی دھمکی دی تھی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے بھی حمدوک کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ انہوں نے عالمی طاقتوں پر زور دیا تھا کہ وہ اس کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہو جائیں جسے انہوں نے بغاوت کی وبا قرار دیا۔

عرب ممالک کی تنظیم نے بھی سوڈانی فوج کی بغاوت پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا کہ سوڈان کے تمام فریق اگست 2019 کے دستوری اعلامیے کا احترام کریں۔ اسی دستوری اعلامیے کے تحت سوڈان میں عبوری حکومت کی تشکیل ممکن ہوئی تھی۔

احمد ابو الغیط نے یہ بھی کہا کہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں جو مکالمت سے حل نہ ہو سکے لہٰذا تمام فریقین مذاکرت کی راہ اپنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.