ETV Bharat / international

سوڈان دہشت گردی کے اسٹیٹ اسپانسرز کی فہرست سے باہر - اسامہ بن لادن

اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پارلیمنٹ کو بھیجے گیے ایک مراسلے میں اعلان کیا تھا کہ ان کی انتظامیہ نے دہشت گردی کے اسٹیٹ اسپانسرز کی لسٹ سے سوڈان کو باہر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق سوڈان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ مستقبل میں بین الاقوامی شدت پسندانہ کارروائیوں کی حمایت نہیں کرے گا۔

us-removes-sudan-from-state-Sponsors -of-terror-list
سوڈان دہشت گردی کے اسٹیٹ اسپانسرز کی لسٹ کے سے باہر
author img

By

Published : Dec 14, 2020, 5:18 PM IST

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں امریکی سفارتخانے نے پیر کے روز بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سوڈان کو دہشت گردی کے اسٹیٹ اسپانسرز کی فہرست سے نکالنے کے ایک نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیے ہیں۔

سوڈان کو دیے گئے 45 دن کے ایک نوٹیفکیشن کا عرصہ ختم ہونے کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے ایک نوٹیفکیشن پر دستخط کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سوڈان کو دہشت گردی کے اسٹیٹ اسپانسرز کی لسٹ سے باہر نکالنے کا فیصلہ 14 دسمبر سے مؤثر ہے۔ خرطوم میں واقع امریکی سفارت خانے نے فیس بک پر لکھی گئی ایک پوسٹ میں اس بات کی تصدیق کی ہے۔

ہم آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل اکتوبر میں صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے متاثرین کو 335 ملین امریکی ڈالر کی ادائیگی کے بعد سوڈان کو دہشت گردی کے اسٹیٹ اسپانسرز کی فہرست سے نکال دیا جائے گا۔

اناڈولو نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق، یہ اعلان امریکہ اور سوڈان کے مابین تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور یہ تعلقات 2019 میں سابق رہنما عمر البشیر کو اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد سے مستقل طور پر بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

مزید پڑھیں:

شمالی کوریا پر پابندی جاری رہے گی:ٹرمپ

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سوڈان نے اسامہ بن لادن کو اس وقت تقریبا پانچ سال تک پناہ دی تھی جب وہ امریکہ میں شدت پسندانہ حملوں میں ملوث تھے، جس کی وجہ سے 1993 میں امریکہ نے سوڈان کو دہشت گردی کے اسٹیٹ اسپانسرز کی فہرست میں شامل کر دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.