جنوبی افریقہ میں جمعرات (16 جولائی 2020) کو کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 311049 ہوگئی ہے۔
جنوبی افریقہ کے وزیر صحت خمیزے نے بتایا کہ 'گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12757 نئے معاملے سامنے آئے ہیں'۔
دوسری جانب اس دوران کورونا سے 107 اموات ہوئی ہیں، جس سے اس وبا کے دوران اموات کی کل تعداد 4453 ہوگئی ہے۔
وزیر نے کہا کہ 'کورونا سے کل 160693 مریض صحت مند ہوچکے ہیں جس سے ٹھیک ہونے والوں کی شرح 51.7 ہوگئی ہے'۔
مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ: گرجا گھر میدان جنگ میں تبدیل
جنوبی افریقہ اس وبا سے بری طرح متاثر 10 ممالک میں سے ایک ہے لیکن س کی اموات کی شرح دنیا میں سب سے کم ہے۔