جنوبی افریقہ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے ایک نو زائیدہ بچے کی موت ہوگئی۔ وزارت صحت نے بدھ کی تاخیر شب بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔
وزارت نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں کورونا وائرس سے متاثر پہلے بچے کی موت ہوئی ہے، جس کی عمر محض دو دن تھی، جس کی پیدائش وقت سے پہلے ہوئی تھی۔
نوزائیدہ کی ماں کورونا پازیٹیو ہے اور بچہ بھی اسی انفیکشین سے متاثر پایا گیا تھا وزارت نے متاثرہ ماں کے تئیں اظہار ہمدردی کیا ہے۔
جنوبی افریقہ میں اب تک 18003 لوگ اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 339 لوگوں کی موت ہوچکی ہے