ETV Bharat / international

طویل عرصے کے بعد تیونسیا میں اسکولز کھل گئے

author img

By

Published : May 29, 2020, 4:38 PM IST

وزارت تعلیم نے جمعرات سے اسکول میں طلبا کی واپسی کے لئے تمام طرح کے حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں۔ طلباء کو معاشرتی دوری کے لئے مختلف گروپز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

سدف
سدف

افریقہ کے شمالی ملک تیونسیا کے دارالحکومت تیونس میں حکومت نے اسکولز کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

ویڈیو

اسکول میں داخل ہونے والے طلبا کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے مرحلے سے گذر کر کلاس میں داخل ہو رہے ہیں۔

ابیر نویلی نامی طالبہ نے بتایا کہ 'ہمیں اس لیے اسکول آنا پڑتا ہے تاکہ ہمارا تعلیمی سال خراب نہ ہو'۔

یہاں 600 سے زائد اسکولز نے طلبا کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں تاکہ طلبا اپنے امتحانات دے سکیں۔

اسکول میں داخل ہونے سے قبل اساتذہ اور طلبا سبھی کو کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہے۔

ایک فرینچ ٹیچر وفا محمود نے بتایا کہ 'میں یہاں کورونا وائرس ٹیسٹ دیکھ رہی ہوں۔ ٹیسٹ منفی رہا اور سب کچھ ٹھیک ہے'۔

اسکول کے عملے نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے انتظامی اور خصوصی تدریسی تربیت حاصل کی ہے۔

طلباء کا کہنا ہے کہ وہ اسکول واپس آ کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔

رِم بنور نامی ایک طالبہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'میرے لئے آج اسکول آنا بہت ضروری تھا، کیونکہ ہمارے پاس مزید تاخیر کا وقت نہیں ہے'۔

وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے جمعرات سے اسکول میں طلبا کی واپسی کے لئے تمام طرح کے حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں۔ طلباء کو معاشرتی دوری کے لئے مختلف گروپز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تیونس میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 68 کیسز ہیں۔ ان میں سے 48 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.