ETV Bharat / international

زامبیا میں تشدد روکنے کے لیے فوج تعینات - زامبیا کے صدر ایڈگر لنگو

پچھلے دو دنوں میں جس طرح سے تشدد کے واقعات سامنے آئے ہیں اس کو دیکھتے ہوئے، زامبیا کی فورسز کو پولیس کی مدد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Zambia
Zambia
author img

By

Published : Aug 2, 2021, 7:58 PM IST

مشرقی افریقی ملک زامبیا کے صدر ایڈگر لنگو نے 12 اگست کے انتخابات سے قبل تشدد کو روکنے کے لیے فوج کی تعیناتی کی اجازت دی ہے۔

ایڈگر لنگو نے اپنی فیس بک پوسٹ پر لکھا کہ "پچھلے دو دنوں میں جس طرح سے تشدد کے واقعات سامنے آئے ہیں اس کو دیکھتے ہوئے، زامبیا کی فورسز کو پولیس کی مدد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اگرچہ امن و امان کو برقرار رکھنا پولیس کا فرض ہے، اس کے لیے بعض اوقات دیگر سکیورٹی یونٹس کی مدد درکار ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دارالحکومت لوساکا میں کچھ فورسز پہلے ہی تعینات کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "ہم نہیں چاہتے کہ کنیااما میں جو ہوا اس کی تکرار ہو۔ ہم مزید خون نہیں بہا سکتے۔ میں توقع کرتا ہوں کہ تمام سیاستدان زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لیں اور قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنے کی مکمل اجازت دے۔

انہوں نے کنیااما میں تشدد کے دوران اپنی پارٹی کے دو ارکان کی ہلاکت پر تعزیت کی۔

یہ بھی پڑھیں: زمبیا کے پہلے صدر کینتھ کونڈا کا انتقال، وزیر اعظم مودی نے غم کا اظہار کیا

ایڈگر لنگو، جو 2015 میں صدر بنے، دوسری مدت کے لیے دوبارہ انتخاب کے خواہاں ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.