لیبیریا کے صدر کے لیے یہ بڑا چیلنج اور پیچیدہ سیاسی امتحان ہے۔ 18 ماہ قبل بھی اسی طرح کے چیلینج کا اس ملک کو سامنا کرنا پڑا تھا۔
احتجاج میں شامل جوژف مور نے کہا کہ 'صدر جور وئے کو لوگوں کے مطالبے پر غور کرنا چاہئے'۔
معروف غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس احتجاج میں 10 ہزار افراد شامل ہوئے۔ پولیس کے مطابق اس احتجاج میں شامل ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار تھی۔
احتجاج کرنے والے لوگ اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ لیے تھے جس پر جلی حرفوں میں لکھا تھا 'ہم اس پریشانی سے عاجز آچکے ہیں۔ ہم بہتر معیار زندگی کا مطالبہ کرتے ہیں'۔
قابل ذکر ہے کہ اس دوارن لیبیریا کے بعض علاقوں میں انٹر نیٹ کی خدمات بھی معطل کر دی گئی ہیں۔