افریقی ملک کانگو کے ایک شہر میں داعش سے وابستہ شدت پسند تنظیم نے حملہ کرکے 13 شہریوں کو ہلاک اور دس سے زائد کو زخمی کر دیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق، شمال مشرقی صوبہ کیئو میں انتہاپسند مسلم گروپ الائیڈ ڈیموکریٹک فورس نے بے قصور لوگوں پر حملہ کیا، جس میں 13 شہریوں کی موت ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد ہلاک، 16 لاپتہ
مقامی باشندہ مہنو وکولو نے میڈیا کو بتایا کہ 'شدت پسندوں نے صوبہ کیئو کی سرحد پر واقع ندلیہ شہر میں حملہ کیا ہے۔ ابتدائی اندازے کے مطابق، چرچ پر کیے گئے حملے میں ایک خاتون سمیت 13 افراد ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن کو علاج کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے'۔
اس حملے کے بعد لوگوں نے اپنا گھر چھوڑنا شروع کر دیا ہے اور علاقے میں غیر یقینی صورتحال کا ماحول ہے۔