ETV Bharat / international

سوڈان: مختلف قبائل کے درمیان بھیانک تشدد - آپسی اختلافات

سوڈان میں قبائلی تشدد میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے۔ اس تشدد میں 87 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

terrible violence between two different tribes in sudan
سوڈان: دو مختلف قبائل کے درمیان بھیانک تشدد
author img

By

Published : Aug 13, 2020, 1:23 PM IST

سوڈان کے شمال مشرقی شہر پورٹ سوڈان میں مختلف قبائل کے درمیان آپسی اختلافات کی وجہ سے تشدد پھوٹ پڑا۔ جس کے نتیجے میں ایک دوسرے پر حملہ کیا گیا۔ اس دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 25 ہوگئی ہے اور 87 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بحیرہ احمر میں ہوئی جھڑپوں میں 13 افراد مارے گئے تھے اور 42 سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بینی-عامر اور نوبا برادری کے لوگوں کے درمیان اتوار کے روز پورٹ سوڈان میں جھڑپیں ہوئی تھیں۔

جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی ہے اور 87 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بحر احمر ریاست کے گورنر نے تشدد بھڑکنے کے بعد منگل کے روز پورٹ سوڈان میں کرفیو نافذ کر دیا۔

واضح رہے کہ پورٹ سوڈان میں گزشتہ سال بنی ۔عامر اور نوبا برادریوں کے مابین ہوئی اسی طرح کے جھڑپ میں 37 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.