ETV Bharat / international

طالبان منگل کے روز کابل ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھالے گا

طالبان کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر امارت اسلامی نے بڑی تعداد میں جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں اور امریکن جدید اسلحے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

Taliban will take control of Kabul airport

author img

By

Published : Aug 30, 2021, 7:45 PM IST

افغانستان پر پھر سے قبضہ کرنے والا طالبان افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد منگل کے روز کابل ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھال لے گا۔ الجزیرہ نے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے بتایا کہ طالبان ہوائی اڈے کے آپریشن میں ترکی اور قطر سے تکنیکی مدد حاصل کرے گا لیکن ابھی تک اس کے بارے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ہے۔

طالبان کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر امارت اسلامی نے بڑی تعداد میں جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں اور امریکن جدید اسلحے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

اس کے علاوہ ترکی اور امارت اسلامی کےدرمیان معاہدے اس کے متعلق کچھ معاہدے بھی ہوئے ہیں۔ جس کے تحت ترکی/قطر مل کر کابل ائیر پورٹ چلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Kabul Airport: کابل ایئرپورٹ پر دھویں کا غبار

انقرہ ایک نجی فرم کے ذریعے ہوائی اڈے کی سیکورٹی فراہم کرے گا جبکہ ترک کمانڈوز سادہ کپڑوں میں خدمات انجام دیں گے اور ایرپورٹ سے باہر نہیں نکلیں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.