ETV Bharat / international

صومالیہ میں خودکش دھماکے میں پانچ افراد ہلاک، نصف درجن زخمی - ریسٹورنٹ میں گھس کر خود کو دھماکے

ایک خودکش حملہ آور نے فگاہ چوک کے قریب ایک ریسٹورنٹ میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

Suicide bomber kills at least five in Somali capital

author img

By

Published : Oct 13, 2021, 12:09 PM IST

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک خودکش بم دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے فگاہ چوک کے قریب ایک ریسٹورنٹ میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صومالیہ: خود کش بم دھماکے میں سات افراد ہلاک

عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے موغادیشو کے فگاہ جنکشن پر ایک ہولناک دھماکے کی آواز سنی۔

عبدالرحمن محمد نامی ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ’’دھماکہ بہت شدید تھا اور میں نے زخمیوں کو اسپتالوں میں لے جاتے دیکھا‘‘۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.