ETV Bharat / international

سوڈان: طلباء کا احتجاجی مظاہرہ لوٹ اور فساد میں تبدیل - پولیس کی ایک گاڑی کو نذر آتش کر دیا

سوڈان میں اشیائے خوردنی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف جاری طلبا کا احتجاجی مظاہرہ لوٹ اور فساد میں تبدیل ہوگیا۔ اس دوران گاڑیوں میں آگ زنی اور دکانوں میں لوٹ کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

student protests turn into looting and riots in darfur sudan
سوڈان: طلبا کا احتجاجی مظاہرہ لوٹ اور فساد میں تبدیل
author img

By

Published : Feb 11, 2021, 8:28 PM IST

شمالی افریقی ملک سوڈان کے مشرقی دارفور اور مغربی کردفان صوبوں میں اشیائے خوردنی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف اسکولی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ لوٹ اور فساد میں تبدیل ہوگیا۔

خبر رساں ادارہ ایس یو این اے (سونا) کے مطابق، صوبوں کے انتظامی مراکز میں پر امن ڈھنگ سے احتجاجی مظاہرہ شروع ہوا۔ پھر دوسرے لوگ ان کے ساتھ شامل ہوگئے، جس کے سبب اسٹور اور دکانوں میں لوٹ و بربیت کا مظاہرہ کیا گیا۔

سوڈان میں طلبا کا احتجاجی مظاہرہ لوٹ اور فساد میں تبدیل

مقامی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سوڈان میں اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں قابل ذکر اضافہ، بڑھتی مہنگائی اور قومی کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے تیسرے دن بھی کئی صوبوں اور شہروں میں احتجاجی مظاہرہ جاری رہا۔

یہ بھی پڑھیں: جو بائیڈن کی چینی صدر سے فون پر گفتگو

student protests turn into looting and riots in darfur sudan
سوڈان میں طلبا کا احتجاجی مظاہرہ لوٹ اور فساد میں تبدیل

اسکولی طلباء کا پر امن مظاہرہ لوٹ و فساد میں تبدیل ہوگیا۔ احتجاجیوں نے پتھر بازی کی، کاروں میں آگ لگا دی اور دکانوں کو لوٹ لیا۔

اس دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں سے فائر کیا، جبکہ مظاہرین نے پتھراؤ کیا اور پولیس کی ایک گاڑی کو نذر آتش کر دیا۔

وہیں، حالات کو قابو میں لانے کے لیے سوڈانی ریاست کے گورنر موسی مہدی نے 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.