ETV Bharat / international

Stampede at Liberia church: لائبیریا میں چرچ میں بھگدڑ، 29 افراد ہلاک

author img

By

Published : Jan 21, 2022, 3:31 PM IST

ہلاک شدگان میں 11 بچے اور ایک حاملہ خاتون شامل ہیں اور زخمیوں میں مزید لوگ ہلاک ہو سکتے ہیں۔

Stampede at Liberia church gathering kills 29

لائبیریا کے دارالحکومت مونروویا کے نواحی علاقے کریو ٹاؤن Crew Town, on the outskirts of Monrovia میں چرچ سروس کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 29 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

سنہوا خبر رساں ایجنسی نے قومی پولیس کے ترجمان موسی کارٹر کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کو دیر گئے اس وقت پیش آیا جب "ٹھگوں کے ایک گروہ" نے چاقوؤں کے ساتھ ساحل کے علاقے میں مذہبی سرگرمیوں میں شریک سینکڑوں افراد پر حملہ کیا۔

کارٹر نے کہا کہ ہلاک شدگان میں 11 بچے اور ایک حاملہ خاتون شامل ہیں اور زخمیوں میں مزید لوگ ہلاک ہو سکتے ہیں۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اب تک ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جمعرات کو ایک بیان میں صدر جارج ویہ نے کہا کہ وہ بھگدڑ میں ہلاکتوں کی خبر سن کر شدید غمزدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صومالیہ: ہوٹل پر خودکش حملہ، 17 ہلاک

بیان کے مطابق واقعے کی مکمل تفصیلات ابھی سامنے آنا باقی ہیں تاہم پولیس کو ان کی جانب سے مکمل تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مجرموں کو سخت ترین سزا دی جائے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لائبیریا کے رہنما نے پولیس حکام پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تفتیش تیز اور مکمل ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.