دنیا بھر میں پھیل چکے مہلک کورونا وائرس کے قہر سے تیونس میں اب تک 38 افراد ہلا ک ہو گئے ہیں اور متاثرین کی مجموعی تعداد بھی بڑھ کر 879 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت نے اتوار کو بتایا کہ ملک بھر میں 13 نئے کیسز درج کئے گئے۔
وزارت نے ایک بیان جاری کر کے کہا حال ہی میں 766 افراد کی جانچ کی گئی تھی جن میں سے 39 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور ان میں سے 13 نئے کیسز ہیں جبکہ 26 افراد اب بھی کورونا سے متاثر ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ تیونس میں کورونا کی وجہ سے ابھی تک 38 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔