افریقی ملک برکینا فاسو میں جمعہ کو جانوروں کی بھیڑبھاڑ والے بازار میں اندھادھند فائرنگ میں 20 لوگ مارے گئے اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔
سرکاری نیوز ایجنسی اے آئی بی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دہشت گردی سے متاثر برکینا فاسو کے نامینگو کے ایک جانوروں کے بازار میں فائرنگ میں کئی لوگ مارئے گئے ہیں۔
ایک مقامی ذرائع نے ژنہوا سے بات چیت میں کہا بھاری ہتھیاروں سے لیس لوگوں نے جمعہ کو بازار میں دھاوا بولا اور بھیڑ پر اندھا دھند گولیاں چلا دی۔
اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں بہت سارے لوگ زخمی ہوئے ہیں،وہیں علاقائی گورنر کرنل سیدوؤ سانوؤ نے بتایا کہ مجرموں کو پکڑنے کی مہم جاری ہے۔