ETV Bharat / international

نائیجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، سات ہلاک - طیارہ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے

مغربی افریقی ملک نائیجیریا کے ابوجا ایئرپورٹ کے قریب فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں سات فوجی جوانوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

seven killed as nigerian military aircraft crashes near abuja airport
نائیجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، سات ہلاک
author img

By

Published : Feb 21, 2021, 10:54 PM IST

نائیجیریا کے فضائیہ کا کہنا ہے کہ نائیجیرین ملٹری کا طیارہ ابوجا ایئرپورٹ سے دس کلو میٹر دور انجن فیل ہونے کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

  • A military aircraft King Air 350 has just crashed short of our Abuja runway after reporting engine failure enroute Minna. It appears to be fatal. We should remain calm & wait for the outcome of investigation by the military, while we pray for the departed soul/souls if any.🇳🇬🤲🏽😩

    — Hadi Sirika (@hadisirika) February 21, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

نائیجیریا کے وزیر ہوا بازی ہادی سیریکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ ایئر کرافٹ کنگ ایئر 350 حادثے کا شکار ہوا ہے۔

وزیر ہوا بازی ہادی سریکا نے کہا کہ 'ہمیں پرسکون رہنا چاہیے اور فوج کی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کرنا چاہیے'۔

وزیر ہوا بازی نے اس ضمن میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے میں سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے کی جانے والی تحقیقات کا انتظار کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 'امریکی پابندیوں کے سبب ایرانی معیشت کو ایک ٹریلین ڈالر کا نقصان'

  • AIRCRAFT ACCIDENT

    This is to confirm that a Nigerian Air Force (NAF) Beechcraft KingAir B350i aircraft crashed while returning to the Abuja Airport after reporting engine failure enroute Minna. First responders are at the scene. Sadly, all 7 personnel on board died in the crash

    — Air Vice Marshal Ibikunle Daramola (@KunleDaramola3) February 21, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

فضائیہ کے ترجمان ایبکون ڈارامول نے بتایا کہ مینا سے طیارہ ابوجا ہوائی اڈے پر واپس آتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا۔

مینا نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا سے 110 کلومیٹر (69 میل) شمال مغرب میں واقع ایک شہر ہے۔

طیارہ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور طیارہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.